PTI Archive

Friday 4 December 2015

اڑھائی سالہ دور اقتدار میں عوام کی ویلفیئر اور علاقہ کی بہتری کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے..چوہدری نثار الحق بیول ڈاٹ نیٹ

 بیول تحریک انصاف کے امیدوار برائے چئیرمین چوہدری نثار الحق نے کہا کہ حلقہ پی پی تھری کے لیگی ایم پی اے کی اڑھائی سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اڑھائی سالہ دور اقتدار میں عوام کی ویلفیئر اور علاقہ کی بہتری کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے شرقی گوجرخان میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے بیول گوجرخان روڈ،بیول کلرسیداں روڈ ،حبیب چوک تا سوئیں چیمیاں روڈ ،حبیب چوک تا تھاتھی روڈ ،بیول محلہ اور بیول بازار میں کنکریٹ ،بیول میں سوئی گیس کی گراہمی ،بیول میں نکاسی کا نظام ،سکولوں کی اپ گریڈیشن یہ سب منصوبے سابق ناظم مرحوم حاجی محمدنواز اور میرے ہیں مقامی ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کو میرا چیلنج ہے کہ وہ اپنی اڑھائی سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لائیں اڑھائی سالہ دور اقتدار میں خواب خرگوش کے مزلے لینے والے اور عوام کے مسائل سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرنے والے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے پھر سے نمودار ہوگئے ہیں اور کھوکھلے نعرے لگا عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔حلقہ پی پی تھری کے لیگی ایم پی اے کی اڑھائی سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے.مرحوم حاجی محمد نواز کے مشن پر عمل پیرا ہوکر عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست کے میدان میں اُترئے ہیں جس کی بدولت روز بروز اُن کے چاہنے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور انشااللہ 05دسمبر کو وہ یو نین کونسل بیول سے کلین سویپ کریں گئے۔


No comments:

Post a Comment