PTI Archive

Wednesday 23 December 2015

تحریک انصاف نے این اے 154 لودھراں کا میدان مارلیا جیت پر عمران خان کی پارٹی ورکرزکو مبارکباد


election Lodhran by ptibewal
بیول ڈاٹ نیٹ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمرا ن خان نے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین کی کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی کامیابی پر جہانگیر ترین اور ان کی ٹیم مبارکباد پیش کی ۔ان کا کہنا ہے کہ لودھراں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پختہ عزم اور بھرپور محنت پر ان شکریہ ادا کرتا ہوں ۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کو 43806ووٹوں سے شکست دی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین نے ایک لاکھ 17 ہزار 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز لیگ کے صدیق بلوچ 73ہزار 247 ووٹ حاصل کرنے میں ہی کامیا ب ہو سک
فتح کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے جہانگیر ترین کے ڈیرے پر خوب جشن منایا اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کامیابی پر لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اربوں روپوں کے حکومتی پیکچ بھی مسترد کردیے جب کہ آج کی فتح سے 2013 کی دھاندلی ثابت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لودھراں کو ترقی کے راستے پرڈالیں گے اور عمران خان آج ریلی کی صورت میں عوام کو مبارکباد بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخاب میں صدیق بلوچ آزاد حیثیت سے کامیاب قرارپائے تھے اور پھر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی، صدیق بلوچ کی کامیابی کو جہانگیر ترین نے چیلنج کیا تھا جس پرالیکشن ٹریبونل نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

Tuesday 8 December 2015

ستم بھی لطف ہو جاتا ہے بھولے پن کی باتوں میں

ستم بھی لطف ہو جاتا ہے بھولے پن کی باتوں میں
تجھے اے جان، اندازِ جفا اب تک نہیں آیا

گیا تھا کہہ کے یہ قاصد کہ الٹے پاؤں آتا ہوں
کہاں کم بخت جا کر مر رہا، اب تک نہیں آیا

ستم کرنا، دغا کرنا، کہ وعدے کا وفا کرنا
بتاؤ، کیا تمہیں آیا ہے؟ کیا اب تک نہیں آیا؟

بتا دیں آ گیا کیا تم کو اس اٹھتی جوانی میں
بتا دیں کان میں چپکے سے کیا اب تک نہیں آیا

Sunday 6 December 2015

میرا ساتھ دینے پر میں موہڑہ دهمیال کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں..راجہ اقبال

 میرا ساتھ دینے پر میں موہڑہ دهمیال کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں . عوام کیلئے میرے گھر کے دروازے دن رات کھلے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ اقبال کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہے کہ موہڑہ دهمیال کی محبت اور شفقت میں کوئی کمی نہیں آئی، میرے خلاف صرف 4 ہی لوگ ہیں، میرے خلاف ورک کرنے والوں نے اپنی اوقات دکھا دی ہے۔راجہ بلال محمود راجہ اقبال راجہ ضیارب راجہ نزاکت راجہ صداقت راجہ امجد راجہ ساجد راجہ ظہیر راجہ ظفر راجہ نذر راجہ خالد راجہ اسد راجہ سخاوت راجہ خالد راجہ جبار جبکہ راجگان برادری سے راجہ مالک راجہ عبدالرحمن چوہدری یاسر منظور چوہدری آصف ودیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

Saturday 5 December 2015

معاشرہ میں بہترین شخص کسے قرار دیا جاسکتا ہے؟ بشکریہ محمد علی

     معاشرہ میں بہترین شخص  کسے قرار دیا جاسکتا ہے؟

 اس سوال کا جواب ظاہر ہے، ہر شخص اپنے ذوق ،نقطئہ نظر اورسوچ کے مطابق الگ الگ دے گا، اہلِ علم اورارباب دانش کی نظر میں ہوسکتا ہے اس کا مستحق وہ ہو جس نے علم ودانش کی سنگلا خ وادیوں میں آبلہ پائی کی ہو اورمعرفت وحکمت کی بلندوبالا چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہواہو؛ جبکہ مادیت کے متوالوں اوراسباب ووسائل کے دیوانوں کی نگاہیں اس ٹائٹل کے حوالہ سے ان افراد پر مرکوز ہوجائیں گی جنہوں نے مال ودولت کی ریس میں بہتوں کو پیچھے چھوڑدیاہو، جن کا عشرت کدہ ان کے بہت سے جاننے والوں کے لیے رشک وحسد کا مرکز ہو اوربینک بیلنس نہ صرف عزیز واقارب؛ بلکہ انکم ٹیکس والوں کے لیے بھی مرکزِتوجہ بنا ہوا ہو، اس کے برعکس شہرت وناموری کو سب کچھ سمجھنے والے یہ ٹائٹل اسے دینا پسند کریں گے جس کا ڈرائنگ روم تمغے اورانعامات سے بھرا ہوا ہو اورقریہ وشہر پرستاروں کی بھیڑ سے اٹاپڑا ہو ، ہوسکتا ہے بعض لوگوں کا ذہن اس کے لیے  سوشل ورکر کی طرف جائے جو اپنے لیے نہیں؛بلکہ دوسروں کے لیے جیتے ہیں ، ان سب آراء کا المیہ یہ ہے کہ یہ سب محدودیت کا شکار اورزندگی کی بس ایک خاص جہت کی آئینہ دار ہیں؛ اس لیے کہ ہو سکتا ہے ان حوالوں سے بہتر ین سمجھاجانے والا شخص زندگی کے وسیع تناظر میں بدترین شخص ثابت ہو۔ 
اس سوال کا شاندار اورجامع جواب!!!!

اپنی زندگی کے آخری ایام میں گوتم بدھ ایک مرتبہ اپنے شاگردوں کو تعلیم کی غرض سے ایک پرسکون تالاب کے پاس لے گیا۔ تمام معتقد حسبِ معمول اپنے گرو کے اردگرد دائرے کی صورت میں بیٹھ گئے اور خطبہ شروع ہونے کا انتظار کرنے لگے۔ بدھ کی خاموشی طول پکڑتی گئی۔حاضرین کی بے چینی بڑھتی گئی۔ بالاخر بدھ نے کنول کا ایک پھول توڑا اور خاموشی کے ساتھ ان کے سامنے اٹھایا۔شاگردوں کی سمجھ میں کچھ نہ آیا۔ بدھ نے وہ پھول یکے بعد دیگرے سب شاگردوں کے سامنے کیا ہر ایک نے اپنی دانست کے مطابق اس رمز کا مطلب بیان کرنے کی کوشش کی۔ بالآخر جب مہاکھشیاپا نامی ایک شاگرد کے سامنے کنول کا پھول آیا تو کچھ کہنے کی بجائے وہ فقط مسکرادیا۔ بدھ نے وہ پھول مہاکھشیاپا کے حوالے کیا اور سب سے مخاطب ہوکر کہا: ’’ جو کچھ بیان کیا جاسکتا تھا وہ تو میں تم سب کو بتا چکااور جو بیان نہیں کیا جاسکتا وہ میں مہاکھشیاپا کے حوالے کررہا ہوں!‘‘

Friday 4 December 2015

عوام اندھے نہیں ہیں، یقن کریں ..نمبردار عباس صاحب

New Page 1
عوام اندھے نہیں ہیں، یقن کریں انہیں آپ سے ،ویسی ہی محبت ہے جیسی آپکو ہے،بس اظہار کا موقع نہیں آرہا،،دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آجائے ،،اور عوام آپ سے اس محبت کا بدلہ چکانے کے قابل ہوجائے، جو آپ لوگ ان سے کرتے آرہے ہیں،،

تحریک انصاف کے اُمیدواروں کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے۔چوہدری عابد کا تحریک انصاف بیول کے جلسے میں خطاب


 بیول چوہدری عابد نے تحریک انصاف بیول کے جلسے میں کہا کہ لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور تحریک انصاف کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کر رہے ہیں اب جیت تحریک انصاف کا مقدر بن چکی ہے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقداما ت کیے جائیں گئے کیونکہ ہم صرف کھوکھلے نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عوا م کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سیاست میں حصہ لیا ہے جس کے باعث تحریک انصاف کو عوام کی بھرپور حمایت اور سپورٹ حاصل ہے اور انشااللہ 05دسمبر کو مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرناپڑئے گا۔


اہلیانِ بیول نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے- چوہدری جاوید کوثر

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں تحصیل گوجرخان کے شرقی ایریا کی یوسی بیول ،یوسی اسلام پورہ ،یوسی قاضیاں اور یوسی تھاتھی کی سیاسی صورتحال یونین کونسلزمیں الیکشن میں حصہ لینے والا ہر امیدوار اپنی کامیابی کا اعلان کرتا نظر آ رہا ہے جبکہ ان کے ووٹر سپوٹرز بھی اپنے امیدواروں کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں جس سے سیاسی صورتحال خاصی دلچسپ ہو گئی ہے ،یونین کونسل بیول ایم پی اے افتخار احمد وارثی کی یونین کونسل بھی ہے انہوں نے اپنے امیدوار چےئرمین نمبردار عباس اور وائس چےئرمین مرزا منیر کی جیت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گئے کیونکہ یونین کونسل بیول سے مسلم لیگی پینل کی جیت سے ہی ان کو سیاسی تازگی ملے گی اور وہ سیاسی طور پر اپنی اہلیت ثابت کر سکیں گئے جبکہ ان کے مدمقابلہ سیاسی حریف سابقہ امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف چوہدری جاوید کوثر کا پینل امیدوار چےئرمین چوہدری نثار اور امیدوار وائس چےئرمین حافظ ٹھیکیدارچوہدری مختارہیں تحریک انصاف کے پینل کو یوسی بیول میں ایک تو تحریک انصاف کی سیاسی ہوا کا ایج حاصل ہے دوسرا چوہدری نثار جو کہ امیدوار برائے چےئرمین یوسی بیول ہیں وہ سابقہ مسلم لیگی رہنماء چوہدری نواز(مرحوم ) کے قریبی عزیز ہیں جبکہ چوہدری نواز مرحوم کی یوسی بیول کے لیے کافی خدمات ہیں دوسری جانب چوہدری جاوید کوثر اپنی سیاسی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گئے کہ یوسی بیول میں تحریک انصاف کا پینل جیت جائے کیونکہ ان کا مقابلہ دوسرے لفظوں میں ایک ایم پی اے ہو رہا ہے ،