PTI Archive

Wednesday 25 November 2015

چوہدری جاوید کوثر کی مدلل اور کراری تقریر

مسلم لیگ ن پر کراری تنقید تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی جیت مقدر بن چکی ہے
بیول موضع دهمیال ڈهوک مرزا برکت میں حاجی قیوم کی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر چوہدری جاوید کوثر نے کہا یو نین کونسل بیو ل سے تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی جیت مقدر بن چکی ہے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ کھوکھلے نعروں لگانے والوں کا ساتھ ہر گزنہیں دیں گئے مسلم لیگ ن کی اڑھائی سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے ان خیالا ت کااظہار اُنہوں نے بیول میں ایک میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اُمیدوار برائے چیئرمین چوہدری نثارالحق بھی تھے اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاترہوکر سیاست میں حصہ لیا ہے اور انشااللہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے کھوکھلے نعرے لگانے کی بجائے علاقہ کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کروں گا اور جس طرح سابق ناظم مرحوم حاجی محمد نواز نے یو نین کونسل بیول کے عوام کی خدمت کرکے مثالیں قائم کیں انشااللہ میں بھی اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبودکے لیے کوشاں رہوں گااور علاقہ سے مسائل کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہوگئی

No comments:

Post a Comment