PTI Archive

Wednesday 25 November 2015

تحریک انصاف کی بلدیاتی الیکشن میں یوسی بیول سے بھرپور کامیابی کی طرف پیش قدمی

بیول  تحریک انصاف کی بلدیاتی الیکشن میں یوسی بیول سے بھرپور کامیابی کی طرف پیش قدمی دن بدن پوزیشن مستحکم، موضع دهمیال ڈهوک مرزا برکت میں جلسہ ،ریلی کی شکل میں قائدین جلسہ گاہ میں پہنچے جہاں پر اہلیان علاقہ نے پرجوش استقبال کیا جلسہ میں بہگامی لجپال گروپ، سیون سٹار سیون جم اینڈ سنوکر کلب کے اونر ملک عرفان یونس، حاجی قیوم ملک مطلوب ملک اشرف نے تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا جلسہ میں اہلیان علاقہ اور موضع دهمیال کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا موضع دهمیال ڈهوک مرزا برکت میں حاجی قیوم کی رہائش گاہ پر جلسہ منعقد ہوا تحریک انصاف کے قائدین ایک بہت بڑی ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ میں پہنچے ریلی میں 100 سے زائد موٹرسائیکل تهے جلسہ میں بہگامی لجپال گروپ حاجی قیوم عرفان یونس ملک مطلوب اور ملک اشرف نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف کی سپورٹ کا اعلان کیا جلسہ سے چوہدری جاوید کوثر چوہدری نثار الحق چوہدری شفیق چوہدری فیاض اور محمد الیاس عرف ہمایوں نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ سجاد عرف حوالدار نے سرانجام دئیے جلسے میں موضع دهمیال کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

No comments:

Post a Comment