PTI Archive

Wednesday 25 November 2015

عوام باشعور ہے۔ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔ چوہدری شفیق

بیول موضع دهمیال ڈهوک مرزا برکت میں حاجی قیوم کی رہائش گاہ پرچوہدری شفیق نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام خود اپنی تقدیر بدلنے کی کوشش کریں، اگر عوام ساتھ دیں تو وہ نیا پاکستان بنانے کیلئے آئے ہیں، تاکہ قیادت عام آدمی کی ہو اور یہاں کے شہری غلام نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنی تقدیر خود بدلنے کی کوشش کریں، حق اور سچ کیلئے جدوجہد کریں، سب کو مل کر ظلم کا نظام ختم کر کے نئے پاکستان کی تعمیر کرنا ہوگی۔
یہ لوگ فصلی بٹیرے ہیں جو انتخابات میں تو پر کشش نعرے لگاتے ہیں اور عوام کو بیوقوف بنا کر ووٹ حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکن بعد میں ایسے غائب ہو جاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ چوہدری شفیق نے کہا کہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہو کر عوامی توقعات کے عین مطابق یو سی بیول کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہے کھوٹے کھرے کا خوب شعور رکھتی ہے۔ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔ حق پر فیصلہ کریں گے۔ اور پانچ دسمبر کو میرے انتخابی نشان"بلے" پر مہر لگا کر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے یو سی بیول میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انقلاب لانے کے 
لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔


No comments:

Post a Comment