PTI Archive

Sunday 29 November 2015

الیاس عرف ہمایوں کی تقرہر اور شعر ....ظفر قوم کا درزی ہے ظفر نے مشکل کر دی ہے

بیول تحریک انصاف کی جارحانہ اننگز جاری ،بیول محلہ میں جلسہ ،اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت ،تحریک ا نصاف کے اُمیدواروں کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا اعلان ۔تفصیلا ت کے مطابق تحریک انصاف کا جلسہ بیول محلہ میں وارثی ہاوس میں زیر اہتمام سائیں منظور ،حمدشہزاد،شیراز وارثی ،افتخار وارثی آف یوکے،وسیم عباس اور ایاز علی منعقد ہوا جس میں چوہدری جاوید کوثر،چوہدری نثار الحق،حافظ مختار،حاجی محمداسلم ،چوہدری عدنان فیاض ،صوبیدار ریاض، چوہدری ذیشان فیاض، جنرل کونسلر کے اُمیدوار چوہدری ظفر،آفتاب اسلم، ڈاکٹر عتیق الرحمان، چوہدری عصمت ناہید،چوہدری عنصر پرویز،ٹھیکیدار اسماعیل اور دیگر نے شرکت کی جلسہ میں چوہدری جاوید کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان بیول نے آج وارثی کے مخالف فیصلہ دے دیا ہے آج کے جلسے میں عوام کا سمندر دیکھ کر مخالفین کو اپنی شکست کا انداہ لگا لینا چاہیے جو اب اُن کا مقدر بن چکی ہے چوہدری نثار الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمدوارثی اب اُس وقت کو یاد کر رہے ہیں جب اُنہوں نے چوہدری فیاض اختر صاحب کو نظر انداز کرکے نمبردار عباس کو ٹکٹ جاری کروایا ا ور اپنے اُس فیصلے پر اب وہ پچھتا ر ہے ہیں کیونکہ اب اُن کو اپنی شکست سامنے نظر آرہی ہے جلسہ سے چوہدری عدنان فیاض نے خطاب کرتے ہوئے تمام اہلیان بیول کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے بھرپو ر سپورٹ کا اعلان کیا جلسہ سے چوہدری عابد او رحاجی فیاض نے بھی خطاب کیا جلسہ میں عوام کا جوش وخروش بہت زیادہ تھا اور وقتا فوقتا تحریک انصاف کے اُمیدواروں کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ۔

No comments:

Post a Comment