PTI Archive

Monday 23 November 2015

مسلم لیگ ن پانجھی کیتی اے ،ہن ویلہ پانجھی مڑھنے نا...امیدوار برائے چیئرمین چوہدری نثار الحق


 الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہیں ، امیدوار برائے چیئرمین چوہدری نثار الحق

موہڑہ دهمیال کو لا وارث سمجھنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں آمدہ الیکشن میں اُنہیں نشانِ عبرت بنا دے گے ۔ موجودہ حکومت نے کرپشن کی انتہا کی ہوئی ہے اور عوام کے پیسے کو قارون کا خزانہ سمجھ کر لوٹ رہے ہیں ۔آمدہ الیکشن میں ان سے کرپٹ اور موقع پرست لیڈروں کو موہڑہ دهمیال سے بھگا کر ہی دم لیں گے میری عوام علاقہ سے اپیل ہے کہ وہ ان موقع پرست سیاسی یتیموں اور مداریوں کی سازشوں میں نہ آئیں بلکہ عملی طور پر تبدیلی کے لیے ہمارا ساتھ دیں تاکہ موہڑہ دهمیال کے بنیادی مسائل اور محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین چوہدری نثار الحق نے بیول نئی آبادی موہڑہ دهمیال میں تحریک انصاف کے میں کیا ۔ ورہارسرکردہ سیاسی وسماجئ راہنما راجہ محمد اقبال نےنے کہا کہ ایم پی اے افتخار احمد وارثی صاحب نے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہ دی ۔یو سی بیول دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔تعلیم صحت اور دوسرے بے شمار بنیادی مسائل حل طلب ہیں مگر حکمران آنکھیں بند کیے صرف اپنے ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں ان سیاسی فنکاروں کا بھرپور مقابلہ کر یں گے اور یو سی بیول کی عوام ان سیاسی لٹیروں سے آزاد کروائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے لوگوں کی خدمت کرناایمان کا حصہ ہے یو سی بیول کے لوگوں کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

No comments:

Post a Comment